روس میں ایئرپورٹ پرمسافرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث دوافرادہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے ایئرپورٹ پرمسافرطیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث دو افرادہلاک 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ طیارے میں عملے کے 4 افراد سمیت 47 مسافرموجود تھے۔ 43 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے جنوبی سائبیریا کے ایئرپورٹ پر اے این 24 طیارہ چھوٹی عمارت سے ٹکرایا اور ٹکرانے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والےدونوں افراد پائلٹ ہیں۔ طیارہ روسی شہر اولان اودے سے نیژنیانگارسک جارہا تھا۔