بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی۔ ممبئی میں متعدد عمارتیں منہدم ہونے سے 31 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں گزشتہ 5 روز سےجاری شدید بارشوں نے نظام ِزندگی درہم برہم کردی۔ ممبئی میں کئی عمارتیں اور دیواریں منہدم ہونے سے 31 افراد موت کی نیند سوگئے۔ حکام نے خراب موسم کے باعث عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے تمام اسکول اور دفاتر بند کردیے ہیں۔
دوسری جانب ریاست مہاراشٹر میں موسلادھار بارش کے بعد ڈیم ٹوٹنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 18 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نےبھارت میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔