پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کاروبارکے آغاز میں 100 انڈیکس میں20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34ہزار917 پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
لگ بھگ ساڑھے دس بجے کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی اور 100انڈکس میں 36عشاریہ 62پوانٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 34ہزار 859پوائنٹس پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 589 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس تک کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 34 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔