نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 12 ویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ آج مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو چکی تھی، میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو دفاعی و عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا