مہنگائی کی حالیہ لہر تعلیمی راہ میں بھی رکاوٹ بن گئی۔ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری پر 15 سے 20 فیصد اضافہ والدین کے لیے وبال جان بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے پہلے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے، اور اب کتابیں کاپیاں بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔ اسٹیشنری کی قیمت بڑھنے سے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے اردو بازار میں موجود خریداروں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بازاروں میں خریداروں کا رش کم ہے۔دکانداروں کےمطابق کاپیوں کتابوں اور اسٹیشنری کی تمام اشیا پر 15 فیصد اضافے سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ مہنگی درسی کتب اور دیگر سامان سے اسکول، کالج اور جامعات میں زیرتعلیم طلباو طالبات کی تعلیم بھی متاثر ہے۔