وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ججز کو رشوت، دھمکیاں اور بلیک میلنگ کے حربے استعمال کررہا ہے، یہ حربےبیرون ملک موجود اربوں روپے محفوظ کرنے کیلئے استعمال کئےجارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اٹلی کے مافیا سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ججز کو رشوت، دھمکیاں اور بلیک میلنگ کے حربے استعمال کررہا ہے، یہ حربےبیرون ملک موجود اربوں روپے محفوظ کرنے کیلئے استعمال کئےجارہے ہیں۔
In a similar vein to the "Sicilian mafia", the Pakistani mafia uses tactics of bribe, threat, blackmail and begging to pressurise state institutions and judiciary in order to protect their billions of money laundering stashed abroad.https://t.co/DcXWNZntq3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2019
واضح رہے کہ عمران خان نے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں تاجر تنظیمیں ہڑتال کر رہی ہیں اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک پر دباؤ میں فیصلہ سنانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔