پاکستان نے بھارت سمیت تمام ممالک کے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تمام پروازوں کےلئے اپنی ایئر اسپیس کھول دی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب تمام روٹس پروازوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں، اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر سپیس استعمال کر سکتی ہیں۔
سی اے اے کے مطابق لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اورمچی کی پروازیں بھی بحال کردی گئیں،۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر 27 فروری میں بھارتی ایئر لائنز کے پاکستانی حدود کے استعمال پر پابندی کی گئی تھی جس کی وجہ بھارتی ایئر لائن کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے نقصان کا سامنا تھا، تاہم بعد میں پاکستان نے شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھولے تھے۔