دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ کی لائن بیک پریشر کے باعث پھٹنے سے کراچی کو کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پائپ لائن بیک پریشر کے باعث پھٹی، جس کے باعث پورا علاقہ زیر اب آگیا ہے جبکہ واٹر بورڈ حکام نے ابھی تک متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام شروع نہ کیا ہے۔
پائن لائن کے پھٹنے سے لانڈھی، شاہ لطیف ٹاون، ملیر ، قائدآباد، کورنگی، گلشن سمیت کئی علاقے متاثر ہونگے۔
دوسری جانب واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کراچی کو پانی کی سپلائی جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے، شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔