اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی اداکار فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ
‘ہم حال ہیں اور جو ہم کرتے ہیں اور جیسے ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے لیکن میں اُن سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھ سے پوچھے بغیر میری حمایت میں باہر آئے’۔
ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ بطور فنکارہ مجھے اپنی انڈسٹری پر فخر ہے اور میں شکر گزار ہوں اُن سینئرز کی جنہوں نے نہ صرف دوسروں کا بلکہ میرے لیے بھی راستہ ہموار کیا، مجھے خود پر بھی فخر ہے کیوں کہ اپنی زندگی کے اس سفر میں میں فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے وہ کچھ کیا ہے جو مجھے ٹھیک لگا ہے لیکن اس بات سے کبھی پریشان نہیں ہوئی کہ دوسروں کے مطابق میرے لیے کیا ٹھیک ہے۔
https://www.instagram.com/p/B0f_iVnBWa_/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک کے بعد دوسرے کے پیچھے پڑنا بند کریں اس طرح ہمارا ملک اور ہماری انڈسٹری کامیابی کی جانب بڑھے گی۔