کوئٹہ کے علاقے سٹی تھانے کے قریب لیاقت بازار میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 18 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ سیکورٹی اہل کاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، آس پاس کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔