ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی خدمت نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی طرف سے اس عمل میں ایک اہم قومی ادارے کے سربراہ کو ملوث قراردینا بے بنیاد ہے۔
آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقیر سیاسی مقاصد کیلئے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں۔
Remarks by Senator Mir Hasil Bizenjo implicating head of national premier institution are unfounded. The tendency to bring entire democratic process into disrepute for petty political gains doesn’t serve democracy.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے 64 ارکان میں سے صرف 50 ارکان نے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر حاصل بزنجو نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔