پاکستانی نژاد عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن باکسر عامر خان دنیا کو پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم بند کرائیں جائیں۔
تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی،پاکستانی نژاد عالمی چیمپئن باکسر عامر خان چناری اور چکوٹھی بازار سے گزرتے ہوئے لوگوں کو ہاتھ ہلا کرسلام کرتے رہے، اس موقع پر عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میرے جذبات کشمیری عوام کیساتھ ہیں،دنیا کو پیغام دیتا ہوں، مقبوضہ کشمیر کو پرامن خطہ بنائیں اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم بند کیے جائیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ ،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نامور شخصیات کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی نامور شخصیات بھی انسانیت اور امن کیلئے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں،مجھے سیکیورٹی وجوہات پر لائن آف کنٹرول آنے سے منع کیا گیا،میں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہر صورت جاؤں گا، یہاں آزاد کشمیر پرامن ہےمگر مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں، ان کا ساتھ دیتا رہوں، ان کی آواز بنا رہوں گا۔