ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا جس پر فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی تھانے میں بند کردی گئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف رہنما فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار شہری زاہد شدید زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جب کہ فاروق ستار کی ڈبل کیبن گاڑی بھی نیو ٹاؤن تھانے میں بند کر دی گئی۔