بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز کے دیوانے نکلے، ہر سین سے پہلے ان کا گانا لازمی سنا کرتا تھا۔
ایک انٹریو میں بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا ’تیرا وہ پیار‘ سنا کرتا تھا، فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ گانا سننے کے بعد فلم کے سارے سین شوٹ کرائے۔
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ جب بھی کوئی سین کرنے جاتا تھا تو ایک بار مومنہ مستحسن کا گانا سنا کرتا، اس گانے کا کوئی مقابل نہیں تھا اور یہ گانا سننے کے بعد میں اپنے ہی خیالوں میں گم ہوجاتا تھا۔
اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر شجاع حیدر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نواز الدین صدیقی کی ویڈیو شیئر کی ہے.
https://www.instagram.com/p/B13dU6Vnx65/
واضح رہے کہ ’تیرا وہ پیار‘ کوک اسٹوڈیو میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اور عاصم اظہر نے گایا تھا جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔