بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں ریاستی سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں ملازمین کو مناسب اور مہذب لباس پہن کر دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفاتر میں آنے والے ملازمین مناسب لباس پہن کر نہیں آتے جو دفتر کے کلچر اور اس کے نظم و ضبط کے خلاف ہے لہٰذا ملازمین دفاتر میں مناسب اور مہذہب لباس زیب تن کریں۔