وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی اورتمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس اسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔
ایم ٹی آئی ایکٹ/آرڈیننس سے سرکاری اسپتالوں کے انتظام کار میں بہتری اور جدت مقصود ہے۔ یہ عمل نجکاری نہ ہے بلکہ سرکاری اسپتالوں کی اصلاح کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے۔ اسپتالوں کی حیثیت بدستور سرکاری ہی رہے گی۔ بہتر نظم کے حامل اسپتال مریضوں کو بہتر سہولیات مہیا کریں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترانتظام والے اسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔