وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا اب ہم نے جہاد کرنا ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے اسلام آباد میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کشمیر پر حملہ کرچکا اب ہم نے جواب دینا ہے، ہم نے ماضی میں بھی جہاد کیا ہےاوراب بھی کریں گے، ہم نے جہاد تلوارسے بھی کیا اور قلم سے بھی کرینگے، ہم نےفیصلہ کرنا ہےکس کس جگہ پر کیا کیا حملےکرنےہیں، غزوہ ہندکی ابتدا ہوچکی ہے، بھارت حملہ کرچکا ہے،ہم اس کاجواب دے رہے ہیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں 80 سال کی خاتون سےان کےپوتوں کےسامنےزیادتی کی جارہی ہے، اس گھر کا سوچیں جہاں زیادتی کو بطور جنگی ہتھیاراستعمال کیا جارہا ہے، جو کہتے ہیں کہ جب بھارت ہم پر حملہ کرے گا تو اس کا جواب دیں گے، میں کہتا ہوں کہ بھارت نے ہم پر حملہ کردیا ہے اور ہم نے اس کے جواب کا فیصلہ کرنا ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے، جس کو اسرائیل سے محبت ہے یا اسرائیل سے تعلق بڑھانا چاہتے ہیں وہ اسرائیل چلا جائے، ورنہ ہم انہیں بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔