پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر وزارت تعلیم نے صوبہ بھر کے 2 ہزار بڑے اسکول این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات پر ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
متعدد این جی اوز نے یہ اسکولز حاصل کرنے کیلیے باقاعدہ وزارت تعلیم کو رضامندی لیٹرز بھی دیدیے ہیں۔ دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے یہ فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف باقاعدہ احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔