معروف اداکارہ میرا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اسٹار دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹروں نے مکمل طبی معائنے کے بعد انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ انہوں اس حوالے سے کیا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ان کی طبیعت کے حوالے سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ وینا ملک نے چھاتی کی کامیاب سرجری کے بعد خواتین کو اپنا خیال رکھنے کی تاکید کر دی۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ میری کامیاب سرجری ڈاکٹر کوثر کی زیر نگرانی ہوئی، میں آپریشن کے ہر لمحے پر رہنمائی کے لیے ان کی مشکور ہوں۔