الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کے نائب صدرارت سے ہٹائے جانے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گذشتہ روز محفوظ کیا جانے والےفیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی ارکان کی درخواست مسترد کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مریم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔