اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلعی عدلیہ کے ججزکے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے مکمل پابندی عائد کردی۔
جاری سرکلرمیں کہا گیا کہ جوڈیشل افسران ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس استعمال نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
جوڈیشل کمپلیکس کی اسپیشل کورٹس کے ججزکوبھی سرکلرپرعمل کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیشن جج ایسٹ اورسیشن جج ویسٹ کوسرکلرکی کاپیاں تمام ججزتک پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔