پنجاب اور خیبرپختون خوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ، جھنگ، سرگودھا، سمندری، چنیوٹ، جنڈیالہ شیر خان، ٹوبھہ،گوجرخان، اٹک، اوکاڑہ، رائیونڈ، خوشاب، جڑانوالہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ادھر خیبر پختون خوا میں بھی پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی ، بونیر ، سوات ، دیر ، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میرپور آزاد کشمیر، ایوبیہ، مری میں بھی زلزلہ آیا ہے۔
زلزلے کے شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز لاہور سے شمال مغرب میں 173 کلومیٹر دور تھا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب اور دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔