امن کا نوبل انعام ایتھوپین وزیراعظم کو دے دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2019ء کے لیے امن کا نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ابی احمد کے نام ہو گیا، انہیں پڑوسی افریقی ملک اریٹیریا سے تعلقات بہتر بنانے پر اس انعام سے نوازا گیا ہے۔
ایتھوپیا اور اریٹیریا کے تعلقات 1998ء سے انتہائی کشیدہ تھے، دونوں ممالک کے درمیان ایتھوپیئن وزیر اعظم ابی احمد کی کوششوں سے جولائی 2018ء میں تعلقات بحال ہوئے۔
وزیرِ اعظم ایتھوپیا ابی احمد کو ملنے والے امن کے نوبل انعام کی مالیت 90 لاکھ سویڈش کراؤنز ہے جو 9 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ابی احمد امن کا نوبل انعام سال رواں 10 دسمبر کو اوسلو میں منعقد ہونے والی تقریب میں وصول کریں گے۔
ایتھپین وزیراعظم ابی احمد 100 ویں شخصیت ہیں جنہیں امن کے نوبل پرائز سے نوازا گیا ہے۔واضح رہے کہ 43 سالہ ابی احمد اپریل 2018 میں ایتھوپیا کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
BREAKING NEWS:
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the Nobel Peace Prize for 2019 to Ethiopian Prime Minister Abiy Ahmed Ali.#NobelPrize #NobelPeacePrize pic.twitter.com/uGRpZJHk1B— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 11, 2019