آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطان آف عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حریث ال نبہانی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آنے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیاں دفاعی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ عمانی جنرل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی کامیابیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ معزز مہمان نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔