یہ بات انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران نیب کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران کہی۔
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے گزشتہ 23 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے 23 ماہ میں بدعنوانی کے 600 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جن میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے۔
تاجروں کے تحفظات دور کرنے کےلیے نیب کی کمیٹی قائم
انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب کراچی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کراچی ادارے کا اہم ترین علاقائی بیورو ہے اور اس نے مجموعی کارکردگی میں کلیدی کرادار ادا کیا ہے۔
چیئرمین نیب کے مطابق میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کی سائنسی بنیادوں پرتحقیقات اولین ترجیح ہے۔