اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی ٹیم کے ارکان آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا بتانا کہ حکومتی ٹیم کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطوں پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی حکومتی ٹیم کے دو اجلاس ہوئے تھے جبکہ ٹیم اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان ابھی بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان پرویز الہٰی سے نہیں ملیں گئے، اب دھرنا ہوگا اور وزیر اعظم کو جانا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پرویز خٹک اورصادق سنجرانی نے خود رابطہ کیا، میں نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔
اکرم درانی نے کہا کہ انہوں نے رہبر کمیٹی کا پیغام حکومتی رہنماؤں کو دیا ہے کہ وہ دھرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کریں۔