پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کی رپورٹس تسلی بخش قراردیتے ہوئے انہیں کھانے میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز ان کے بلڈ اور ایکو ٹیسٹ کئے تھے جن کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے،سابق صدر کے آج مزید ٹیسٹ بھی تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی ہے تاہم کھانے میں خصوصی احتیاط کی تجویزبھی دی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے کاڈریک وارڈ میں زیر علاج مطابق آصف زرداری دل،شوگر،مہروں اورگردن کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ پمز کے میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد منگل کو جعلی بینک اکاؤنٹس کی سماعت کے بعد سابق صد آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔