نواز شریف کی صحت خطرناک حد تک خراب، پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے
لاہور: نواز شریف کی صحت خطرناک حد تک خراب، پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے، ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے طبی بنیادوں پر نواز شریف کی سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج نواز شریف کو پیٹ اسکین کیلئے پی کے ایل آئی لے جایا جائے گا۔ خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ نہ سکی۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے چیک اپ کیا اور نواز شریف کو دوپہر تک کھانے پینے سے روک دیا گیا۔