وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن میں صدق دل سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بہترین علاج معالجے کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دے دی ہیں۔
سیاسی اختلافات اپنی جگہ، میں صدق دل سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہیں علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دے چکا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2019