لاہور: پاکستان کرکٹ ٹيم دورہ آسٹريليا کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے سڈنی کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔
کھلاڑی نيشنل کرکٹ اکيڈمی سے سخت سيکيورٹی ميں لاہور ايئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ براستہ دبئی سڈنی کے لیے روانہ ہوئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا پہلا پریکٹس میچ 30 اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے دوران ٹی 20 سیریز کے میچز 3 نومبر کو سڈنی، 5 کو کینبرا اور 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔