نادرا نے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔
نادرا ذرائع کے مطابق حافظ حمداللہ پاکستانی شہری نہیں جس کے باعث ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حمداللہ کے شناختی کارڈ کی منسوخی سے متعلق حکومت بلوچستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حافظ حمد اللہ کو نادرا نے غیر ملکی قرار دے دیا۔جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد الله کا شناختی کارڈ ایک سال سے بلاک ہے.
دوسری جانب نادرا کے مراسلے پر پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پابندی لگا دی۔ پیمرا نے ہدایت کی کہ تمام ٹی وی چینلز اپنے پروگراموں مدعو نہ کریں.