لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پالیسیوں سے نالاں آل پاکستان پٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تاجروں کے بعد پٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی راہ اختیار کر لی ہے۔
جنرل سیکرٹری ڈیلرز خواجہ عاطف کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ شہر کے 360 پٹرول پمپس کے پاس صرف دو روز کا اسٹاک موجود ہے اگر ہڑتال کا دورانیہ بڑھا تو قلت پیدا ہو جائے گی۔
خواجہ عاطف کا کہنا تھا کہ لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر تیس لاکھ لٹر پٹرولیم مصنوعات آتی ہیں۔
انہوں نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں روزانہ 25 لاکھ لٹر پٹرول اور پانچ لاکھ لٹر ڈیزل روزانہ آتا ہے۔
جنرل سیکرٹری ڈیلرز کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرے تاکہ شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔
دوسرری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے ٹیکس اصلاحات اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالیسیوں کے خلاف تاجروں کا۔