نئی دلی میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو ہرا کر 20 اوورز کے میچ میں حریف ٹیم کے خلاف پہلی فتح حاصل کی۔
بنگلا دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں روہت شرما کی وکٹ کی صورت میں حاصل ہوئی۔
بھارت کے دوسرے اوپنر شیکھر دھون 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر بلے بازوں میں رشبھ پنت 27 اور شریاس آئیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بنانے میں کامیاب رہی جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے شفیع الاسلام اور امین الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔