وزیراعظم عمران خان آج انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے ، جس کے تحت چار سال میں 2 لاکھ اور سالانہ 50ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا آج انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کاافتتاح کروں گا، اسکالرشپ پروگرام ملکی تاریخ کاسب سے بڑا پروگرام ہے، 4 سال میں2لاکھ،سالانہ 50ہزاراسکالر شپس دی جائیں گی، احساس پروگرام کے تحت اسکالر شپس سے انسانی ترقی کو فروغ ملے گا اور پروگرام کے تحت 50فیصد اسکالر شپس خواتین کو دی جائیں گی۔
I will launch the largest ever needs-based undergraduate scholarship programme in the history of Pakistan today. 200,000 scholarships will be awarded over the next 4 years, 50,000 every year, 50% of these for women to promote human capital development under my @Ehsaas_Pk umbrella
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 4, 2019