ڈاکٹرز نے نواز شریف کو 24 گھنٹوں میں بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو نواز شریف کو 24 گھنٹوں میں بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا، اگر بیرون ملک روانگی میں تاخیر ہوئی تو سابق وزیراعظم کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نواز شریف کو پاکستان میں رکھنا انتہائی خطرناک ہوگا، سابق وزیراعظم کا پہلے ہی وزن کم ہوچکا ہے، پچھلے دو دن سے مزید کم ہوا ہے، شوگر اور دیگر بیماریوں کے باعث نواز شریف کی قوت مدافعت انتہائی کم سطح پر آچکی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک روانہ نہیں کیا گیا اور انہیں مزید ہائی ڈوز دینی پڑی تو دل کے دورے سمیت دیگر پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں، اسٹیرائیڈز کی ایک اور ڈوز دینے سے پہلے ہی نواز شریف کی صحت پر گہرے اثرات سامنے آ گئے ہیں۔