سندھ پولیس کے جوان ارسلان انور دنیا کے تیز ترین پولیس شوٹربن گئے۔
30 سے زائد ممالک کے پولیس نشانہ بازوں کو ہرانے والے ارسلان انور نیپریکٹیکل شوٹنگ کے فائنل راؤنڈ میں 6 منٹ 16 سیکنڈز میں 118 ٹارگٹس کو ہٹ کیا، ارسلان انور نے 42 ممالک کے 300 سے زائد شوٹرز کے درمیان اوپن کیٹیگری مقابلے میں برانز میڈل بھی اپنے نام کیا۔
ان فتوحات کے بعد ارسلان انور ایشین پریکٹیکل شوٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے اور ورلڈ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پرآگئے۔