سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی فوجی طیارے کو روک دیا۔
طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر اس نے بتانے سے انکار کردیا۔
ایئرٹریفک کنٹرولر نے وارننگ دی جس پرطیارہ کو واپس جانا پڑا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیراجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔