پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز بھی مثبت زون میں ہوا ہے۔
منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 124 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 274 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا جو کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ داروں نے بھی انتہائی دلچسپی لی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 287 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 550 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔
کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس 851 پوائنٹس کی بلند ترین اضافے کے ساتھ 40 ہزار 139 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 36 کروڑ، 16 لاکھ، 55 ہزار 4 سو شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 13 ارب، 75 کروڑ، 44 لاکھ، 61 ہزار 221 بنتی ہے۔