کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں ڈاکو، اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔
رینجرز نے یہ کارروائیاں کورنگی، چاکیواڑہ، فیروز آباد، گلشنِ معمار، زمان ٹاون اور الفلاح میں کیں۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، جبکہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔