سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے سینما گھر کا افتتاح کیا۔
اس سینما کی تیاری پر 42 ملین ریال کی لاگت آئی ہے۔سینما میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مختص ہیں۔
ان میں 80 سے 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔جازان کے علاقے میں سینما گھر کا افتتاح علاقے کے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنا، ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنا اور ویژن 2030ءکے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔