پی آئی سی واقعے پر ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان اور ینگ ڈاکٹرز نے مشترکہ طور پر صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاگردی کے خلاف کل صوبے بھر میں آؤٹ ڈورز،ان ڈورز اور ایمرجنسی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایسشن کے مطابق کل سارے پنجاب میں کوئی بھی کنسلٹنٹ ڈیوٹی نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ کل پنجاب بھر کے تمام ہسپتال بند کئے جائیں گے،انصاف نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
ڈاکٹرز کا موقف تھاکہ سرکاری ہسپتال عوام کے پیسے سے بنے ہیں،وکلانے ڈاکٹرز نہیں عوام پر حملہ کیا،عوام کی امانت میں وکلا نے خیانت کی ہے۔