اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ ملائیشیا بھی منسوخ ہوگیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے ہم نیوز کو اطلاع دی کہ دونوں دورے منسوخ ہونے کے بعد وزارت دفاع کے مرکزی دفتر جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سینئر افسران کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں جاری اجلاس میں پاک فوج سے متعلقہ آئینی و قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے کولالمپور سمٹ میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوں گے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
سمٹ 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا میں منعقد ہونا ہے جس میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔