سڈنی: لاہور قلندرز کی دریافت مایہ ناز تیز گیند باز حارث روف کو آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی معروف کرکٹ ویب سائٹ نے 56 میچوں کے بعد بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے والی پانچ ٹیموں میں سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا ہے۔
بگ بیش لیگ کے قوائد و ضوابط کے مطابق ٹیم میں دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ضروری ہے۔
ٹیم میں ملیبرن اسٹارکے مارکس اسٹونیس شامل ہیں جنہوں نے 14 میچوں میں 134 کی اسٹرائک ریٹ اور60 کی اوسط سے 607 رنز بنائے ہیں۔
لاہورقلندرز کی دریافت اور بگ بیش میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف نے آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔
انہوں نے محض 7 میچوں میں 11 کی اوسط سے 16 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔