اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کو مزید متنازعہ ہونے سے بچانے کے لئے انہیں وفاق میں اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے آج آئی جی سندھ نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کو بلاواسطہ ذمہ داری دینے کا ذکر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے آئی جی سندھ کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کی وجہ یہ ہے کہ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن امجد جاوید سلیمی اکتیس جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں،امجد جاوید سلیمی کی جگہ کلیم امام کو تعینات کیا جائے گا۔