اسلام آباد: افغانستان کی حدود سے دو مارٹر شیل فائر کئے جانے کے بعد پاکستان نے طورخم سرحد بند کر دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغانستان سے دو مارٹر شیل فائر ہونے کے بعد طورخم سرحد کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔
افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی طورخم گیٹ کھول دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مارٹر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ عاملہ افغان حکام کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح طورخم بارڈر کے قریب افغانستان سے فائر کئے گئے مارٹر گولے ایکسپورٹ ٹرمینل کے قریب گر کر پھٹ گئے تھے۔