اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 22 کروڑ 53 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 82 کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
تحریک انصاف نے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ظاہر کی۔
پارٹی چیئرمین عمران خان نے بیان حلفی بھی دیا کہ ان کی جماعت کو ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سال میں پی ٹی آئی کے اثاثوں میں نو کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔
دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 70 لاکھ 16 ہزار روپے کی مالک ہے۔
ان کے بعد نمبر مسلم لیگ ن کا ہے جس کے اثاثوں کی مالیت آٹھ کروڑ 17 لاکھ روپے ہے