ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور سابق وزیراعظم انور ابراہیم سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
عرب میڈیا کا کہناہےکہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ سابق وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد کی جماعت پی پی بی ایم نے 10 مئی 2018 کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملائیشیا میں 60 سال سے برسر اقتدار جماعت کا خاتمہ کیا۔
94 سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔