ناروال اسپورٹس سٹی کمپلکس اسکینڈل میں گرفتار اور اسیر لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرادیے گئے، جس کے بعد احتساب عدالت نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔
لیگی رہنما احسن اقبال کے وکیل نے اپنے موکل کی جانب سے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرا دیے۔ احسن اقبال کی روبکار احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کر دی۔
عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد دونوں لیگی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا۔