کراچی: سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر سے حسب معمول کھل جائیں گے۔
فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکریٹریز اور ضلعی تعلیمی افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
سندھ کے وزیر تعلیم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے
کہ جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بعض عناصر کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے دو مارچ تک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
حکومت سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے گزشتہ روز بنا کوئی وجہ بتائے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو دو دن بند رکھنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس میں ہدایت کی تمام تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائے اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں کیے جائیں۔