اسلام آباد: شوبز کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف نے اپنے درمیان باقاعدہ طور طلاق ہونے کی تصدیق کر دی۔
شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز جن میں علیحدگی کی خبریں کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں نے بالآخر راہیں جدا کر لیں۔
ابتدائی طور پر شہروز سبزواری ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ان طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا
کہ ان دونوں میں اختلافات کی وجہ سے صرف علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں، ہم دونوں کچھ عرصہ علیحدہ رہ کر ایک دوسرے کو اور اپنے رشتے کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام کے مطابق دونوں نے ذاتی اختلافات کی بنا پر اپنی شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے یہ وقت ہمارے لیے انتہائی مشکل ہے تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ہم دونوں اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بنیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی کو انجوائے کرے اور زندگی میں محبت اور عزت حاصل کرے۔
اس کے علاوہ دونوں نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔